6 جولائی 2014 - 13:32
رضاکار فورس کے جوانوں نے سامراء میں بنایا محاذ

عراق میں الاحرار دھڑے کے رہنما حاکم الزاملي نے کہا ہے کہ سرايا بریگیڈ کے رکن سامرہ شہر پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کے روضوں اور سنیوں کی مساجد کی حفاظت کے لئے محاذ بنا لئے ہے۔

ابنا:  حاکم الزاملي کا کہنا تھا کہ سرايا بریگیڈ رضاکار فوج کے ساتھ ہم آہنگی کرکے روضوں کے سامنے والے حصہ پر تعینات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرايا بریگیڈ کے رضاکاروں کو ادھر ادھر تعینات کرنے اور دیگر علاقوں کی طرف بھیجنے کا فیصلہ سید مقتدی صدر کے حکم کے بعد لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رضاکار سامراء میں مقدس مقامات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سنیوں کی مساجد اور مقدس مقامات کی حفاظت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ سرايا بریگیڈ کی تشکیل مرجع دینی آیت اللہ العظمی سید علی السيستاني کے فتوے کے بعد کی گئی تھی جس میں انہوں نے تمام عراقیوں سے داعش کے خلاف جدوجہد کرنے کی اپیل کی تھی۔

.......

/169